سرگودھا ، پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کے 21 مقدمات میں مطلوب میلسی کا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

پیر 14 جولائی 2025 13:24

سرگودھا ، پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کے 21 مقدمات میں مطلوب میلسی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کے 21 مقدمات میں مطلوب میلسی کے ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جس کا ساتھی ملزم فرار ہو گیا اور پولیس زخمی کو ہسپتال منتقل اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں تھانہ سٹی پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ میں 21 مقدمات میں مطلوب میلسی کے ڈکیت زوہیب حسن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو ریکارڈ چیک کرنے پر 21 سے زائد سنگین وارداتوں کے ساتھ ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں مطلوب ہے۔

تھانہ سٹی پولیس زخمی سے اسلحہ برامد کر کے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ساتھی ملزم کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔