سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل

پیر 14 جولائی 2025 14:55

سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ مدین کے علاقہ بشیگرام میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

قتل ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل نظام اور مسماة (ن) شامل ہیں ۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھ ے کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :