سعودی عرب میں نئے پروڈکشن ہائوس جیکس فلم سٹوڈیوزکا افتتاح

منگل 20 مئی 2025 17:01

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)سعودی فلم کمیشن نے ریاض میں نئے پروڈکشن ہاسجے اے ایکس فلم سٹوڈیوزمنصوبے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ۔براڈ کاسٹ پرو مڈل ایسٹ کے مطابقجے اے ایکس فلم سٹوڈیوز ریاض میں ایک جدید ترین پروڈکشن کمپلیکس ہے جو خطے میں فلم اور میڈیا کا ایک بڑا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

2025 میں مکمل ہونے والی، یہ سہولت 7,000 مربع میٹر سے زیادہ پر محیط ہوگی اور 15 سو مربع میٹرکے دو وسیع سانڈ اسٹیجز کے ساتھ ساتھ سونی کی جدید ترین اسکرین ٹیکنالوجی سے لیس ایک جدید ترین ورچوئل پروڈکشن یونٹ بھی پیش کرے گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق اس کمپلیکس میں پرائیویٹ سینما، میٹنگ کے لیے کمرے، پروڈکشن کی تیاری کے خصوصی ایریا، کھانے کی جگہیں اور وی آئی پی لانج بھی تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :