Live Updates

ایم جی موٹرز پاکستان نے ایچ ایس پی ایچ ای وی کی ایک ہزار گاڑیوں کی پراڈکشن کا سنگِ میل عبور کرلیا

منگل 20 مئی 2025 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) ایم جی موٹرز پاکستان نے لاہور میں اپنے جدید ترین پلانٹ میں مقامی طورپر اسمبل شدہ ایم جی ، ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل کی ایک ہزار گاڑیوں کی پراڈکشن کاسنگِ میل عبور کرلیا ۔ مقامی طورپر اسمبل شدہ ایم جی ، ایچ ایس کے پاکستان بھر میں 900یونٹس ڈیلیورڈ کیے جاچکے ہیں اور بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ 1000گاڑیوں کی تیاری پاکستان کی ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں ایم جی کی مقبولیت کی عکاسی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کی ضرورت اور تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ایم جی نے حال ہی میں ایچ ایس ،پی ایچ ای وی ایک بڑے اپ گریڈ کا اعلان کیا ہے۔موجودہ پورٹیبل چارجرکے متبادل کے طورپربغیر کسی اضافی چارجز کے 7کلو واٹ کافاسٹ چارجرمتعارف کرایاہے جس سے چارجنگ کاوقت نصف ہوجائے گا اور کمپنی کا یہ اقدام صارفین کے تحفظات کا موثر حل ہے، جبکہ اصل پورٹ ایبل چارجر اب ایکسسری کے طورپر دستیاب ہوگا۔ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ ایم جی ،ایس ایچ ، پی ایچ ای وی کے 1000پیداواری یونٹ مکمل ہونے پرہمیں فخر ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات