معاون خصوصی برائے بہبود آبادی کی مشیر صحت سے ملاقات،طبی سہولیات کا جائزہ

منگل 20 مئی 2025 23:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان نےمشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام خان سے ا ن کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ا ور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ملک لیاقت خان نے دیر کے اضلاع میں شعبہ صحت سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا ہے کہ لال قلعہ ہسپتال کو علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔احتشام خان نے صوبہ بھر میں ہسپتالوں میں صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم کیا۔ملک لیاقت خان نے دیر کو ترقیاتی اضلاع کی صف میں کھڑا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں کو ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔