حکومت مسلسل تیسرے سال معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

فصلوں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو جانے کا انکشاف، معاشی ترقی کی رفتار 3.6 فیصد کے مقررہ ہدف کے بجائے 2.68 فیصد رہنے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 20 مئی 2025 20:53

حکومت مسلسل تیسرے سال معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) حکومت مسلسل تیسرے سال معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، فصلوں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو جانے کا انکشاف، معاشی ترقی کی رفتار 3.6 فیصد کے مقررہ ہدف کے بجائے 2.68 فیصد رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال اختتام کے قریب ہے تاہم حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔

رواں سال کے لیے معاشی ترقی ا ہدف 3.6 مقرر کیا گیا لیکن معاشی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران رواں مالی سال میں معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر تک جا پہنچا جبکہ فی کس آمدنی 1824 ڈالرز ہو گئی۔ رواں مالی سال زرعی شعبے کی شرح نمو 0.56 فیصد، صنعت اور معدنیات کے شعبے میں شرح نمو 4.7 فیصد ہوئی۔ رواں مالی سال ملک کی بڑی فصلوں کی پیداوار 13.4 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ان میں گندم کی فصل کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی۔ گندم کی پیداوار 29 لاکھ ٹن کم ہوئی اور 31.8 ملین ٹن سے کم ہو کر 28.9 ملین ٹن پر آ گئی۔ اس کے علاوہ مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد، چاول کی فصل میں 1.38 فیصد کمی ہوئی۔ چاول کی پیداوار 9.86 ملین ٹن سے کم ہو کر 9.72 ملین ٹن رہی۔ کمیٹی نے اجلاس کو بتایا کہ زراعتم جنگلات اور فشریز میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال خدمات میں 2.91 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.53 فیصد کمی ہوئی اور چھوٹی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا۔ تعمیرات کی شعبے میں 6.61 فیصد اور بجلی گیس پانی کی گروتھ 28.88 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ حکومت گزشتہ دو سالوں کے دوران بھی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔