سوات، ضلعی انتظامیہ ،لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے بائی پاس پر قائم اوپن ائیر جِم کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا

منگل 20 مئی 2025 21:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) سٹی میئرسوات شاہد علی خان نے ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے گل شہزاد سٹیل مل کی معاونت سے بائی پاس پر قائم اوپن ائیر جِم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس جدید سہولت میں مختلف جسمانی ورزش کے آلات نصب کیے گئے ہیں جہاں شہری بغیر کسی فیس کے ورزش کر سکیں گے۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نادیہ اقبال، گل شہزاد سٹیل مل کے مالک، سوات پریس کلب کے سینئر رکن فضل رحیم خان، جنرل سیکرٹری محمد شفیع اللہ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی میئر شاہد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرناہے۔ اوپن ائیر جِم اس مشن کی ایک اہم شروعات ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ مرحلے میں مینگورہ شہر کے تمام چوراہوں کو خوبصورت بنایا جائے گا، جبکہ پیپلز چوک میں قبرستان کے ساتھ چھوٹے کیبن بنائے جائیں گے تاکہ سبزی و فروٹ فروش سمیت غریب طبقہ اپنا روزگار باعزت طریقے سے جاری رکھ سکے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سرکاری سہولیات کا خیال رکھیں اور مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :