+ بازاروں لیاقت بازار ، قندھاری بازار اور پرنس روڈ کو نوپارکنگ کرنے کے فیصلے اور نوٹیفکیشن جاری کو مسترد کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ

منگل 20 مئی 2025 21:50

(کوئٹہ (آن لائن) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین ،مینگل عنایت درانی ،سید حسن آغا، سعد اللہ اچکزئی، حاجی ہاشم کاکڑ، ظفر کاکڑ، عبد الخالق آغا عبدالعلیم دمڑ ،ودان علی،فضل محمد نورزئی، علی احمد، حاجی عبداللہ، حاجی نوراحمد،حاجی عبداللہ اچکزئی، حاجی عصمت اللہ، محمد اکبرنے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے کوئٹہ کے 3 بازاروں لیاقت بازار ، قندھاری بازار اور پرنس روڈ کو نوپارکنگ کرنے کے فیصلے اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری پہلے ہی جناح روڈ کو نو پارکنگ کرنے کے اقدام سے کروڑوں روپے کا نقصان اٹھا رہی ہے حکومت تاجروں کو سہولیات دینے کی بجائے انہیں نان شبینہ کا محتاج بنارہی ہے جبکہ معاشرے میں ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں تاجر ہی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد کوئٹہ کی بہتری تاجروں اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی بجائے ان کی مشکلات میںاضافہ کردیا ہے اور ایسے فیصلے کئے جارہے ہیں جس سے تاجروں اور لوگوں کی زندگی اجیرن بنتی جارہی ہے جس طرح کوئٹہ کے مین بازار جناح روڈ کو گزشتہ کئی ماہ سے حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کرکے نو پارکنگ قرار دیا جس سے رمضان المبارک، عید الفطر کے موقع پر تاجروں کی جانب سے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے منگوائے گئے کروڑوں روپے کا سامان ضائع ہوا کیونکہ نو پارکنگ کی وجہ سے شہری مذکورہ بازار کے دونوں اطراف اور ملحقہ گلیوں میں کاروبار کرنے والوں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر قندھاری بازار، لیاقت بازار ، پرنس روڈ کو نو پارکنگ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں پہلے ہی تاجروں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھارہے ہیں ان مین بازاروں میں سب سے زیادہ کاروبار کے مراکز ہیں جب ان علاقوں میں خریداری کیلئے آنے والوں کو گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تو وہ کیسے خریداری کریں گے اس اقدام سے تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوام اور تاجروں سے مخلص ہے تو وہ پہلے شہر کی کھودی جانے والی مین سڑکوں کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ باچا خان چوک پر سڑک پر پڑنے والے کھڈوں کو پر کریں نہ کہ سڑکوں پر نو پارکنگ کے نوٹیفکیشن جاری کرکے لوگوں کیلئے مشکلات اور تاجروں کا روزگار چھینیں ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور ان اقدامات کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ہم اپنے تاجروں کو بے روزگار اور ان کا معاشی قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان فیصلوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔