وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ خیبر پختونخوااختیار ولی خان نے منگل کو سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اپنےایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں اختیار ولی خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار عسکری صلاحیتوں اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے اس ترقی کو "بھرپور انداز میں حقدارانہ اعزاز" قرار دیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قومی سلامتی کے حالیہ چیلنجز کے دوران دکھائی گئی عزم و دیانت کے ساتھ ملک کے دفاع کی خدمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :