مائیکرو سافٹ سربراہ کی اسرائیل نوازی پر کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں سخت تنقید

بدھ 21 مئی 2025 11:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کے کلیدی خطاب کے دوران ایک کمپنی ملازم نے اسرائیل کے لیے مائیکروسافٹ کی خدمات پر سخت تنقید کی اور سی ای او سے اس سلسلے میں سوال پوچھنا شروع کر دئیے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے کہ مغربی جمہوری ملکوں کی روایت کے مطابق آواز اٹھانے والے فرد یا افراد کو چپکے سے سیکیورٹی گارڈز کی مدد سے چپ کرا کے باہر نکال لے جایا جاتا مائیکرو سافٹ کا یہ کارکن بولتا رہا اور اسرائیل کے ساتھ کمپنی کے تعلق پر غم و غصے کا اظہار کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ مائیکرو سافٹ کمپنی کے سربراہ سے ان کی کمپنی کے اسرائیل نواز ہونے پر سوال کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :