صادق آباد‘ سکھر-ملتان موٹر وے پر حادثہ، 4 جاں بحق، 26 زخمی

حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا‘جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 21 مئی 2025 11:58

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)صادق آباد میں سکھر-ملتان موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے ابتدائی تحقیق کے بعد بتایا کہ حادثہ بس کے ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

متاثرہ بس کراچی سے پاک پتن جا رہی تھی اور اس میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہی.