شام پر اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ عالمی اور علاقائی حمایت کا مظہر ہے،وزیرخارجہ

آج کے بعد جو بھی شام میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اس کے لیے دروازے کھلے ہیں،بیان

بدھ 21 مئی 2025 12:06

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام پر سے اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، خطے اور دنیا کی جانب سے شام کی حمایت کے مضبوط ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان انہوں نے دارالحکومت دمشق میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا ہٹایا جانا دراصل شام کی حمایت کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی ارادے کا ثبوت ہے۔الشیبانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج شامی عوام کے پاس اپنے ملک کو دوبارہ تعمیر کرنے کا ایک تاریخی اور نہایت اہم موقع موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا منصوبہ یہی ہے کہ ہم ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ جو بھی شام میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اس کے لیے دروازے کھلے ہیں اور جو تعاون کرنا چاہتا ہے، اس کے سامنے اب کوئی پابندی نہیں۔

متعلقہ عنوان :