Live Updates

بھارتی میڈیا نے مسلمان پروفیسر کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دئیے

بدھ 21 مئی 2025 15:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پروفیسر علی خان کو گرفتار کرنے پر سوال اٹھایا کہ ان کے الفاظ کیسے بھارت کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کے جرم میں گرفتار اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان کی گرفتاری پر اب خود بھارتی میڈیا نے سوالات اٹھا دیے ۔

علی خان کے خلاف شکایت درج کرانے والی ہریانہ ویمن کمیشن کی چییر پرسن رینو بھاٹیا بھی ثابت نہ کرسکیں کہ علی خان کے بیان میں غلط کیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل پر اینکر نے بار بار سوال پوچھا کہ پروفیسر علی خان کے الفاظ کیسے بھارت کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں مگر رینو بھاٹیا نے بار بار سوال پوچھا اور سمجھنے سے انکار کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات