Live Updates

عبدالقادر پٹیل نے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن میں پسند وناپسند کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

بدھ 21 مئی 2025 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) صدر نشیں عبدالقادر پٹیل نے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن میں پسند وناپسند کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزارت قومی صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان معاہدہ کے تحت ایک ہزار طالبعلموں کو سکالر شپ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

شرمیلہ فاروقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے کالجز کو لائنسز کے اجراء میں پسند وناپسند کی جارہی ہے۔سات میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کی انکوائری ہورہی ہے۔میرٹ پر شفافیت کے ساتھ رجسٹریشن ہونی چاہیے۔صدرنشیں نے کہا کہ 50 کروڑ روپے سالانہ میڈیکل کی تعلیم کےلئے باہر جارہے ہیں،یہ معاملہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کے ذمہ داران کو بتائیں تاکہ وہ اس کا جواب دیں۔پسند وناپسند کی وجہ سے تعلیمی حرج ہورہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات