ناگہانی آفات کے دوران فوری اور مؤثر رسپانس کے لیے منصوبہ بندی ناگزیر ہے،ڈی جی سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

بدھ 21 مئی 2025 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سردار وحید خان نے لنگر پورہ میں قائم SDMA وئیر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انتظامیہ نعمان شفیق نے وئیر ہاؤس میں موجود سٹاک کی صورتحال، اس کی منظم ترتیب، ریکارڈ کیپنگ اور ریلیف آپریشنز کے لیے تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے نے وئیر ہاؤس میں موجودہ سٹاک کی مؤثر مینجمنٹ اور معیاری نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناگہانی آفات کے دوران فوری اور مؤثر رسپانس کے لیے ایسی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ انہوں نے سٹاک ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے، رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنانے، اور اشیاء کی دستیابی سے متعلق ریئل ٹائم ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ سٹاک مینجمنٹ ایسا بنیادی پہلو ہے جو کسی بھی ڈیزاسٹر کے وقت متاثرہ افراد تک بروقت ریلیف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ایسی منظم تیاری ادارے کی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ رویے کی عکاسی کرتی ہے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے وئیر ہاؤس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور بعض انتظامی امور پر اصلاحی تجاویز بھی دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ SDMA کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد اور تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :