جاپان کے کئی علاقوں میں شدید گرمی، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوزکرگیا

بدھ 21 مئی 2025 16:46

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)جاپان کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سنٹی گریڈ سے تجاوز کرجانے کا اندیشہ ہے جو مئی کے دوران معمول سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے م طابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ جاپانی شہریوں کے لئے سال کے اس وقت میں اس شدت کی گرمی برداشت کرنا مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :