بھارتی صحافی نے رافیل طیارے گرائے جانے کااعتراف کرلیا

ہم نے جنگ میں طیارے کھوئے یہ بات حکام پر چھوڑ دینا بہتر ہے،راج دیپ سردیسائی

بدھ 21 مئی 2025 15:37

بھارتی صحافی نے رافیل طیارے گرائے جانے کااعتراف کرلیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)بھارت کے نامور صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی مودی حکومت کی جنگ کے دوران پرفارمنس پر سوالات اٹھا دیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راج دیپ سردیسائی نے پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت اور طیاروں کو میزائل حملوں سے نقصان پہنچایا یہ واضح ہے کہ بھارت کی جانب سے ان نقصانات کی باضابطہ تردید نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعدد ذرائع سے تصدیق اور دوبارہ تصدیق کے بعد میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ ہم نے جنگ میں طیارے کھوئے ہیں، کتنے طیاری یہ بات حکام پر چھوڑ دینا بہتر ہے کہ وہ اس کی تصدیق کریں۔راج دیپ نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم نے کم از کم ایک رافیل طیارہ کھویا، جیسا کہ مغربی میڈیا بڑے پیمانے پر قیاس آرائی کر رہا ہی دیکھیں، بھارتی حکام کی طرف سے اس کی ایک بار پھر تردید نہیں آئی، تردید نہ ہونے کی صورت میں اور متعدد ذرائع سے حاصل معلومات حاصل کیں، اس بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ جی ہاں، ایک رافیل طیارہ جنگ میں ضائع ہوا۔