Live Updates

خضدار میں بچوں کی بس پر حملہ حیوانیت کی بدترین مثال ہے،ندیم افضل چن

ایسی بزدلانہ کارروائیاں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں، ان کا جواب سخت ہوگا، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

بدھ 21 مئی 2025 17:02

خضدار میں بچوں کی بس پر حملہ حیوانیت کی بدترین مثال ہے،ندیم افضل چن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی بس پر حملہ حیوانیت کی بدترین مثال ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے والے درندے انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ دہشتگرد نہ صرف قوم کے دشمن ہیں، بلکہ انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں، ان کا جواب سخت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ قوم مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کو زمین تنگ کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ خون میں نہائے یہ معصوم چہرے اس نظام سے انصاف کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی ادارے اور حکومت مل کر ان سفاک مجرموں کا صفایا کریں، رعایت کا وقت گزر چکا۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ اللہ پاک سے دعا ہے شہیدوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ زخم ذاتی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات