Live Updates

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر شاہد عمران اور سیف الرحمان کی مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلی ترین عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے اس ترقی کو تاریخی اور قابل قدر اعزاز قرار دیا ۔

(جاری ہے)

شاہد عمران نے مشکل وقت میں پاکستان کو دشمن کے ناپاک ارادوں سے بچانے اور اسے تاریخی شکست دینے کیلئے آرمی چیف کے وژن کو سراہا۔ سیف الرحمان نے کہا کہ دشمن کے خلاف اس تاریخی اور بے مثال کامیابی نے پاک فوج اور اس کی قیادت پر قوم کے اعتماد اور فخر میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دونوں رہنماں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیا کردار سول ملٹری تعاون کو مزید تقویت دے گا اور پاکستان کی مسلسل ترقی و خوشحالی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ان کی کامیابی اور ملک کی سلامتی اور اتحاد کیلئے دعا کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات