پرویزالٰہی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزارکنال اراضی خورد برد ریفرنس ‘ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست

بدھ 21 مئی 2025 20:39

پرویزالٰہی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزارکنال اراضی خورد برد ریفرنس ‘ایک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج سیخ اعجاز علی نے محکمہ جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے جبکہ مستقل بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ریفرنس پر مزید سماعت 5 جون کو ہوگی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الہٰی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوسکتے قبل ازیں گزشتہ تاریخ پر دائر کی گئی حاضری سے مکمل استثنیٰ کی درخواست پر گزشتہ روز فریقین کے وکلا نے دلائل دئیے عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی نیب نے اس ریفرنس میں چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔