ایبٹ آباد،پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کی ‎کیٹیگری مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 21 مئی 2025 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کی ‎کیٹیگری مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر صدارت ‎ٹریفک کے مسائل کے حل اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سی اور ڈی کیٹیگری میں سٹینڈز کی کیٹیگرائزیشن اور روٹ پرمٹس کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید عباس علی شاہ،ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات،ٹی ایم او ایبٹ آباد،حویلیاں،لورہ، لوئر تناول اور ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نزیر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :