۳صنم جاوید اور خدیجہ شاہ کو رہا نہ کرنے پرآئی جی پنجاب و دیگران کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت

بدھ 21 مئی 2025 20:35

ق*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور خدیجہ شاہ کو رہا نہ کرنے پرآئی جی پنجاب و دیگران کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود باجوہ نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کردی، جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ بیرسٹر سمیر کھوسہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے۔