
جو بال ایک بار سفید ہو جائیں، ان کا قدرتی رنگ واپس لانا ممکن نہیں،کم عمری میں بال سفید ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
کھارا یا سخت پانی بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے، جس سے وہ روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں،ماہر امراض جلد ڈاکٹر راجیش کمار
بدھ 21 مئی 2025 21:45
(جاری ہے)
اگر والدین کے بال پچاس سال کی عمر میں سفید ہوئے تھے تو بچوں میں یہ عمل چالیس یا اس سے بھی کم عمر میں شروع ہو سکتا ہے۔
اسے جینیٹک پری ڈسپوزیشن کہا جاتا ہے، جسے روکا نہیں جا سکتا۔ ماحولیاتی عوامل بھی اس معاملے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمری سے ہی مختلف کیمیکل ہیئر پراڈکٹس، جیسے کہ اسپرے اور اسٹائلنگ مصنوعات، کا استعمال بالوں کی ساخت اور رنگت کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ غذائی کمی بھی بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ بالوں کی صحت کے لیے آئرن، وٹامن ڈی، بی کمپلیکس اور بائیوٹن جیسے اجزا کی موجودگی ضروری ہے۔ڈاکٹر راجیش کمار کے مطابق کھارا یا سخت پانی بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے، جس سے وہ روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں۔ آٹو امیون بیماریاں جیسے ویٹیلیگو اور ایلوپیشیا ایریاٹا بھی اس کا سبب بن سکتی ہیں، جن میں بال جھڑنے کے بعد جب دوبارہ اگتے ہیں تو وہ سفید ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو بال ایک بار سفید ہو جائیں، ان کا قدرتی رنگ واپس لانا ممکن نہیں۔ اب تک ایسی کوئی مستقل میڈیکل تھراپی دستیاب نہیں جو سفید بالوں کو دوبارہ سیاہ کر سکے۔تاہم، کاسمیٹک حل جیسے میڈیکلی ٹیسٹڈ ہیئر کلرز اور کچھ مخصوص شیمپوز وقتی فائدہ دے سکتے ہیں۔طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ جن کے بال سفید ہونا شروع نہیں ہوئے، وہ نیوٹریشن کا خاص خیال رکھیں۔ خوراک میں پروٹین، کاپر، بایوٹن، وٹامنز اور معدنیات شامل کریں، اسٹریس کم کریں اور بالوں کو کیمیکل ٹریٹمنٹس سے بچائیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ شیمپو کے انتخاب میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ سلفیٹ فری شیمپوز خشک یا حساس بالوں کے لیے بہتر سمجھے جاتے ہیں۔ البتہ روزانہ یا بار بار شیمپو کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ماہر جلد سے معائنہ کروا کر مکمل میڈیکل ہسٹری، فیملی ہسٹری اور ضروری لیبارٹری ٹیسٹ جیسے آئرن، وٹامن ڈی، بایوٹن اور کاپر لیولز چیک کروانا ضروری ہوتا ہے۔ ان رپورٹس کی روشنی میں طبی ماہرین مناسب علاج تجویز کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.