Live Updates

}خضدار اسکول بس دھماکہ: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی شدید مذمت

بدھ 21 مئی 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت اور انسانیت سوز عمل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابلِ افسوس، بزدلانہ اور ناقابلِ معافی جرم ہے، کاشف حیدری نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے، اور ایسے واقعات ریاستی عملداری پر سوالیہ نشان ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں اور بچوں کی نقل و حمل کے لیے سیکیورٹی کے مثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات کا سدباب ممکن ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات