راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد

جمعرات 22 مئی 2025 09:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ دھمیال، روات، چکلالہ اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :