یونان میں 6.5 کی شدت کا زلزلہ،فوری طور پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 22 مئی 2025 09:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) یونان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

شنہوا نے جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو یونان میں 6.5 کی شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 102.8 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ فوری طور پر نقصان بارے اطلاع نہیں مل سکی۔