Live Updates

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول مانسہرہ کا جبوڑی بازار کا دورہ، سرکاری نرخنامہ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

جمعرات 22 مئی 2025 10:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سید زعفران شاہ نے فوڈ انسپکٹر شعیب لودھی اور عنایت شاہ کے ہمراہ جبوڑی بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دوران انسپکشن کریانہ سٹورز، ہوٹلوں اور بیکرز کو چیک کیا اور گراں فروشوں کے خلاف فوڈ قوانین کے مطابق کارروائی کی اور اس بات کی یقین دہانی کی کہ سرکاری نرخنامہ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات