آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ملتان اور ساہیوال ریجنز کے آر پی اوز و دیگر افسران کی بذریعہ وڈیو لنک شرکت

جمعرات 22 مئی 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) لاہور سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس کا جمعرات کو انعقاد ہوا۔ملتان اور ساہیوال ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سی سی ڈی ملتان اور ساہیوال کے آر اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابقسی سی ڈی حکام کو سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کی لسٹیں فراہم کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی کے لئے نئے مالی سال کا بجٹ تشکیل، گاڑیوں کی خریداری پائپ لائن میں ہے، فرنیچر اور فکسچرز کی خریداری کے لئے آر اوز کو فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی آر اوز کو فوری طور پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے ، آر او ساہیوال ساجد کھوکھر، آر او خانیوال، ڈی او ساہیوال، ڈی او اوکاڑہ کو اچھی کارکردگی پر کیش ایوارڈ اور تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی اور ضلعی پولیس بہترین کوارڈینیشن، ٹاسکنگ اور کوششوں سے پنجاب کو جرائم سے پاک کریں،سی ڈی بہترین انوسٹی گیشن ایجنسی، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، چالاننگ اور سزا یقینی بنائے۔سی سی ڈی کو دیئے گئے اہداف کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور احتساب بھی کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال سمیت تمام دیہی علاقوں میں مویشی چوری کی لعنت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔