Live Updates

سینئر اداکارفیصل رحمن کا 10 برس کی عمر میں قائدِ اعظم سے ملاقات کا دعوی

اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی جبکہ بیشتر صارفین اداکار کے دعوے کو مسترد کر رہے ہیں

جمعرات 22 مئی 2025 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمن نے ایک بار پھر اپنا سابقہ دعوی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میں نے قائدِ اعظم سے ملاقات کی اس وقت میری عمر 10 برس تھی۔اداکار کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی جبکہ بیشتر صارفین اداکار کے دعوے کو مسترد کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل فیصل رحمن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی عمر سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح سے بچپن میں ملاقات کی تھی، جو مجھے آج بھی یاد ہے۔ تاہم اس وقت انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا تھا کہ انہوں نے کس عمر میں قائدِ اعظم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں ماضی کے انٹرویو کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت میں نے قائدِ اعظم سے ملاقات کی اس وقت میری عمر 10 برس تھی، اس لیے یہ ملاقات مجھے آج بھی یاد ہے۔

پروگرام کے میزبان نے حساب کتاب کے بعد کہا کہ اس لحاظ سے آپ کی (فیصل رحمن)عمر 88 برس کے آس پاس ہے جس پر اداکار نے ہامی بھری۔مذکورہ پروگرام کو ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فیصل رحمن اپنی عمر سے متعلق جھوٹ کہہ رہے ہیں۔ بعض صارفین کے مطانق اداکار کی عمر 88 نہیں 58 برس ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات