Live Updates

نیٹ وئیرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

جمعرات 22 مئی 2025 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) نیٹ وئیرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں نیٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو4.118ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 3.567ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اپریل میں یٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو333ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 326ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں یٹ وئیرزکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر14فیصدکی کمی ہوئی ہے، مارچ میں یٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 386ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات کاحجم 14.83ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.68ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات