حجرہ شاہ مقیم ،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، نوجوان قتل

ڈی پی او کا نوٹس،3ملزمان گرفتار، متحارب گروپوں نے ڈنڈوں، ہاکیوں سے حملہ کیا

جمعرات 22 مئی 2025 12:19

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) معمولی بات پر بچوں کے درمیان شروع ہونے والا جھگڑا بڑوں کے بیچ خونی تصادم میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں نوجوان عبداللہ نصیر جان کی بازی ہار گیا۔ دو متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، سوٹوں اور ہاکیوں سے حملہ کیا، جس میں نوجوان شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او راشد ہدایت کے نوٹس پر پولیس نے تین ملزمان حنیف، عاصم اور مبشر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق انوار شہید پل پر جھگڑا ابتدا میں بچوں کے درمیان ہوا تھا، جسے بڑوں نے طول دے کر جان لیوا تصادم میں بدل دیا۔ڈی پی او نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :