فیصل آباد پولیس نے قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

جمعرات 22 مئی 2025 12:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس نے قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزم سہیل سردار کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیپلز کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بیرون ضلع سے اشتہاری ملزم سہیل سردار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سہیل نے کچھ عرصہ قبل عامر نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا تھا۔تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔