ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا اچانک کنٹرول روم کا دورہ، سٹاف کی حاضری چیک کی

جمعرات 22 مئی 2025 13:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد جان محمد آفریدی نے کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور تمام ریسکیو اہلکاروں کا ڈسپلن، کارکردگی و حاضری کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو کنٹرول روم انچارج اور تمام سٹیشنوں کو ایمرجنسی رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تمام انچارجز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ رسپانس ٹائم پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :