خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر رضوان نصیر کا رحیم یار خان حادثہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

جمعرات 21 اگست 2025 21:55

خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر رضوان نصیر کا رحیم یار خان حادثہ میں 6 افراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے رحیم یار خان ایکسیڈنٹ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس اظہار کیا ہے ۔ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق حادثہ میں 4 ریسکیو اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

حادثہ ریسکیو ایمبولینس اور کوچ کا رحیم یار خان روڈ، کوٹ سمابا، محمد نگر، رحیم یار خان میں پیش آیا۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کیطرف سے ضلعی آفیسر ریسکیو کو حادثہ کی فوری رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سیفٹی افیسرعدیل غفار خان، شفٹ انچارج شاہد رزاق، میڈیکل ٹیکنیشن فرہاد خان، ڈرائیور محمد احمد اور 2 شہری جاں بحق شامل ہیں۔