وزیراعلیٰ مریم نواز کا رحیم یارخان ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 21 اگست 2025 21:26

وزیراعلیٰ مریم نواز کا رحیم یارخان ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان سمابہ کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس کے درمیان تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ٹریفک حادثہ میں زخمی افراد کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت ،ورثاء کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔