خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس

ہے۔آئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبائی وزیرصحت

جمعرات 21 اگست 2025 21:29

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 14 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔قائم مقام رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر عابد قریشی نے سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر ساجد مقبول، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، ایم ڈی پروفیسر ٹیپو سلطان، پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پرنسپل کالج آف نرسنگ، محکمہ فنانس، محکمہ قانون و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے بھی شرکت کی۔

وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، سپیشل سیکرٹری ایچ ای سی زاہدہ اظہر، سیف اللہ سنبل، پروفیسر نبیلہ طلعت اور اسلامک ایڈ سے محمودالحسن نے سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے 13 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کی۔

اس موقع پر 13 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ کی تعمیر بارے آئی ڈیپ کے افسران سے جاری پیش رفت پر بریفنگ لی۔محمودالحسن نے چلڈرن ہسپتال ٹو پر جاری پیش رفت پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 13 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل کے 17 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے بجٹ 26-2025 کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کو 11 مختلف آسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران تین پوسٹوں پر تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی اور سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کو مختلف آسامیوں پر بھرتی کی اجازت بھی دی گئی ۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی استعدادکار بڑھا رہی ہے۔آئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پیڈریاٹک نرسز بنانے والی پاکستان کی پہلی طبی درسگاہ ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لا رہے ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں کے معاملات کے حل کیلئے طبی درسگاہوں کے سینڈیکیٹ اجلاس متواتر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو صحت کی بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا عزم ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کو معیاری ریسرچ پروان چڑھانے کی بھی ہدایت کی۔