Live Updates

یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، علمائے اہلسنت

جمعرات 21 اگست 2025 21:17

یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)مجلس درس پاکستان اور حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ کے اشتراک سے استقبالِ پندرہ سو سالہ جشن عید میلا دالنبی ﷺ کانفرنس الحاج محمدسعید صابری کی صدارت میں منعقد ہوئی کا نفرنس سے صدر کا نفرنس سعید صابری جماعت اہلسنت نائب ناظم اعلیٰ صوبہ سندھ علامہ شاہ مظہر الحق قادری،مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے ناظم اعلیٰ علامہ ز بیر ہزاروی، ممتاز عالم دین علامہ فیصل عزیزبندگی، علامہ مفتی خرم اقبال رحمانی، علامہ مفتی محمد زاہد فاروقی مرکزی نائب صدر الکرم فرینڈ زپاکستان علامہ غلام غوث گولڑوی، مولانا جمیل امینی، اویس آفاقی، مفتی اشتیاق ایڈوکیٹ، مولانا عمر فاروق قادری، عبد المقیم سحر، مولانا عبد اللہ کامل، اعجاز احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ دنیا بھر کے مسلمان شان و شوکت سے منائیں گے آقا و مولا خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر ادا کریں گے اس نے ہمیں یہ اعزاز بخشا کہ ہم اللہ کے حبیب ﷺکے پندرہ سو سالہ جشن ولادت میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

عاشقان رسول ﷺ اپنی عقیدت و محبت کا اظہار پرچم کشائی کی تقریبات اورمحافل میلاد، جلسے، کا نفرنسز، منعقد کر کے کریں اور جلوس صبح ِبہاراں نکالنے کی سعادت حاصل کریں۔اور یہ عہد کریں کہ عقیدہ تحفظِ ختمِ نبوت اور تحفظِ ناموسِ رسالت،ناموسِ صحاہ و اہلبیت و ازواجِ مطہرا ت کا دفاع کرتے رہیں گے اس موقع پر مقررین نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ملک دشمن عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے اور جلسوں، جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فراہم کی جائے، صدرِ کا نفرنس الحاج محمد سعید صابری نے سینٹ کے اجلاس میں پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ فقید المثال طریقے سے منا نے کے لیے قرار داد منظور کی گئی اس پرجناب چیئر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اراکین سینٹ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے ارکان نے نبی کریم ﷺسے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیاہے۔

مفتی خرم اقبال رحمانی نے پروگرامات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا24 اگست 2025کو مرکزِ اہلسنت سمیت علاقائی طور پر پرچم کشائی کا آغاز کردیا جائے گا، مرکزِ اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ میں 12 روزہ محافل بعنوان ’’سیرتِ محسنِ انسانیت اور انسانی تہذیب‘‘نمازِ عشاء کے بعد منعقد ہوں گی،12 ربیع الاول کو علماء و مشائخ کی قیادت میں شہر بھر میں عظیم الشان جلوسِ صبحِ بہاراں نکالے جائیں گے۔

اس موقع پر فرزندانِ اسلام اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ کانفرنس میں سر فرید احمد،علامہ سید فیض رسول قادری،مفتی سید ثاقب شاہ امجدی بخاری،مفتی شہباز احمد مدنی، شیخ نہال الدین نافی،مولانا الیاس ہزاروی، علامہ ابوبکر امجدی، مفتی افضل عطاری، سید بلال رضا عطاری، مفتی محمد زاہد چشتی، ڈاکٹر محمد اکرم لودھی، خالق داد نیازی، مولانا محمد فرید قادری، ظفر الرحمٰن حقانی، محمد شعیب قادری،ملک محمد مبین، سید محمد مکرم تکریم قادری، ڈاکٹر مفتی یوسف حفیظ سیفی،زین انصاری،محبوب بیگ، جواد انصاری،فضل الرحمٰن مروت، نعیم احمد انصاری،محمد ساجد، طٰہٰ جاوید،محمد مبین سعیدی نورانی، محمد قاسم، عظمت حسین ملک، محمد عمر، محمد عادل رحمٰن عطاری، محمد صادق،محمد عادل فاروق خان، علامہ عمران خان، مفتی عبد الحنیف صدیقی، علامہ فرحان احمد اختر القادری، مفتی عمر فاروق حنفی، علامہ محمد متین عباس نقشبندی، علامہ فرمان نوری شاذلی، علامہ ارسلان قریشی، علامہ زاہد نقشبندی، علامہ فیضان رضا عطاری،محمد حسن، محمد وسیم خانANI، مولانا شاہد رسول علوی، صغیر انجم، محمد فیضان، علامہ اکرام المصطفیٰ،فہیم قادری،مسرور عزیزی، تاشفین، شہزاد علی، وسیم خان، محمد حسان المصطفیٰ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات