فرانس میں اخوان المسلمون کے بڑھتے اثر و نفوذ پرصدر میکروں کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

جمعرات 22 مئی 2025 13:44

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے ایک اعلی سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک میں اخوان المسلمون کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اسلامی سیاسی تحریک کے پھیلا پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں فرانسیسی وزیر اعظم اور کلیدی وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اس رپورٹ پر غور کیا گیا جو اس بات پر زور دیتی ہے کہ اخوان المسلمون کا بڑھتا ہوا اثر فرانس کیقومی اتحاد" کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر الیزے کے مطابق اجلاس کے بعد کچھ اقدامات کا جلد اعلان کیا جائے گا، جبکہ بعض فیصلے خفیہ رکھے جائیں گے۔یہ تفصیلی رپورٹ دو اعلی سرکاری اہلکاروں نے فرانسیسی حکومت کی ہدایت پر تیار کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1928 میں مصر میں قائم ہونے والی اس جماعت کا نظریہ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور اس کا کردار تخریبی نوعیت کا ہے۔الیزے کا کہنا تھاکہ رپورٹ میں اخوان المسلمون کی سرگرمیوں کوجمہوری نظام کی مخالفت" اورسبوتاژ" سے تعبیر کیا گیا ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :