Live Updates

بھارتی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردارتسلیم کرلیا

جمعہ 23 مئی 2025 21:34

بھارتی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردارتسلیم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار تسلیم کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے تھے ، کئی اور ملک بھی رابطے کر رہے تھے۔جے شنکر نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ 2 ملک تنازع میں گھرے ہوں تو دیگر ممالک رابطے کر کے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں ، لیکن جہاں تک جنگ بندی کا تعلق ہے تو یہ بات پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان براہ راست طے ہوئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات