ٹرمپ کی راما فوسا سے ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ میں ناراضی

جمعہ 23 مئی 2025 13:47

ٹرمپ کی راما فوسا سے ملاقات کے بعد جنوبی افریقہ میں ناراضی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)جنوبی افریقہ کے شہریوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کیاہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفید فام نسل کشی کے بارے میں جھوٹے دعووں نے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ان کی بات چیت پر غلبہ حاصل کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بہت سے لوگوں نے اس پر شک کیا کہ آیا واشنگٹن کا ان کا سفر اتنی محنت کے قابل تھا۔

خاص طور پر چونکہ رامافوسا کے وفد میں جنوبی افریقہ میں مقبول سفید فام گالف کھلاڑی شامل تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رامافوسا کو امید تھی کہ بدھ کو وائٹ ہاس میں ٹرمپ کے ساتھ بات چیت سے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا جو امریکی صدر کے جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خراب ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی زیادہ تر بات چیت میں اپنے مہمان کا سامنا جھوٹے دعووں سے کیا کہ جنوبی افریقہ کے سفید فام اقلیتی کسانوں کو منظم طریقے سے قتل کیا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں ضبط کی جا رہی ہیں۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اخبار کی ربیکا ڈیوس نے لکھا کہ وہ ایک اور زیلینسکی میں تبدیل نہیں ہوئے، انہیں دنیا کے سب سے خوفناک بدمعاش جوڑے کی طرف سے ذاتی طور پر توہین کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔