Live Updates

یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی پرتیار ہوں، اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 23 مئی 2025 21:21

یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی پرتیار ہوں، اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی پر تیار ہوں۔

(جاری ہے)

-غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے زون کی تعمیر جلد مکمل ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں بڑے سیف زون بنائیں گے، سیف زون میں ہی فلسطینیوں کو امداد ملے گی۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں یورپی سفارتی وفد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ایک حادثہ تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات