
سب لوگ قیادت کے کمپرومائز ہونے کا واویلا کر رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ قیادت بد نیتی پر فیصلے کر رہی ہے، شیر افضل مروت
رکن قومی اسمبلی کی پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی قیادت پر شدید تنقید، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 22 مئی 2025
12:50

(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ہ کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہی ہیں۔
شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئرمین پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے پارلیمانی کمیٹی کی بے توقیری کی ہے۔ انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں ان پر آرمی چیف کو نوٹس لینا چاہیے۔ ایسے افراد پی ٹی اے کے چیئرمین جیسے اہم عہدے کیلئے نااہل ہیں۔شیر افضل مروت نے ایمل ولی خان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی کے ساتھ ذاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن چیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے ان کے مطالبے کی مکمل تائید کرتا ہوں۔شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک صرف اہل قیادت ہی چلا سکتی ہے یہ موجودہ قیادت کے بس کی بات نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا تھا میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں۔پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار تھا۔ تحریک انصاف میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے تھے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کےلئے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پورپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نے بلایا تو جاوں گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.