Live Updates

بحری صنعت معیشت کا بنیادی ستون ، عالمی تجارت کا بڑا حصہ سمندر کے ذریعے انجام پاتا ہے، صابرسلیم باجوہ

جمعرات 22 مئی 2025 16:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) بحری صنعت کسی بھی ملک کی معیشت کا بنیادی ستون ،دنیا بھر کی تجارت کا بڑا حصہ سمندر کے ذریعے انجام پاتا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی وقت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل میری ٹائم ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف تاجر کارگو بزنس سے وابستہ شخصیت چوہدری صابر سلیم باجوہ نے کیا ۔

اس موقع پر چوہدری ہارون باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو میری ٹائم، لاجسٹکس اور شپنگ کے شعبوں میں تعلیم اور تربیت کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ہم بین الاقوامی سطح پر اپنی سروسز کو بہتر بنا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں کی جدید کاری، کسٹمز نظام کی سادگی اور کاروباری طبقے کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک مربوط، شفاف اور جدید کارگو سسٹم معیشت کو فروغ دے سکتا ہے اور اس سے برآمدات میں اضافہ کیسے ممکن ہے۔تقریب میں ماہرین نے پاکستان کے جغرافیائی محلِ وقوع کے تناظر میں بحری صنعت کو ترقی دینے کے مواقع اور چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔ شرکا نے چوہدری ہارون باجوہ کی گفتگو کو سراہا اور متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ میری ٹائم شعبے کی بہتری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات