Live Updates

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں موبائل مٹی اور پانی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 22 مئی 2025 17:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں موبائل مٹی اور پانی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے جمعرات کے روز موبائل لیبارٹری کا افتتاح کیا۔اس منصوبے کا مقصد کسانوں کو ان کی دہلیز پر مٹی اور پانی کے تجزیے کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے۔

تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔مٹی اور پانی کے تجزیے کے اس دو سالہ منصوبہ کے تحت بہاولپور ، ملتان اورڈیرہ غازیخان ڈویژنز کے دور دراز علاقوں سے مٹی اور پانی کے نمونے حاصل کر کے کسانوں کو ان کی تجزیاتی رپورٹس فراہم کی جائیں گی۔زرعی ترقی کے اس منصوبے کو ایم سی کراپ سائنسز کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں انڈسٹری،سائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر عظیم خالد،ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر،پروفیسر تنویرالحق،پروفیسر شفقت سعید،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر معظمہ جمیل،پروفیسر جنید علی،ڈاکٹر فاطمہ،ڈاکٹر مبشر قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاح کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے مٹی اور پانی پر ہونے والے اثرات کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی ،بہاالدین زکریا یونیورسٹی اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے اساتزہ نے بہتر پیداوار کےلئے مٹی اور پانی کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طلباء و طالبات کی بڑی تعداد سیمینار میں شریک تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات