
وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ کا اجلاس
جمعرات 22 مئی 2025 17:21

(جاری ہے)
ٹیم نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد وضع کئے گئے وژن، مشن اور سٹریٹجک اہداف پیش کئے جن میں سفارش کی گئی کہ ای ڈی ایف موجودہ اور نئے برآمد کنندگان کو مارکیٹ تک رسائی، جدت طرازی کے فروغ، اور جامع و پائیدار ترقی کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرے گا۔
اہداف کے حصول کے لئے ای ڈی ایف کو ایک پیشہ وارانہ طرز پر چلنے والے اور مؤثر نظام کے تحت چلنے والے ادارے میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی جس میں نیٹ ورکس اور اتحاد بھی قائم کئے جائیں گے۔ماہرین نے 13 مالیاتی سہولتوں (فنانسنگ ونڈوز)کے قیام کی سفارش کی، جو انفرادی اداروں کی ترقی، عالمی معیار کی مطابقت، مارکیٹنگ انٹیلی جنس، لیبر پروڈکٹیویٹی، برانڈنگ، مارکیٹ تک رسائی، سپلائی چین ڈھانچے، ایکسپورٹ کریڈٹ/انشورنس وغیرہ جیسے شعبوں پر مرکوز ہوں گی۔اسی طرح، نئی مصنوعات اور مارکیٹوں کے لیے ایک چیلنج فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ریمیٹ ٹیم نے ای ڈی ایف ایکٹ کے قانونی جائزے، داخلی ڈھانچے میں اصلاحات، فنانسنگ ونڈوز کے قیام، فریم ورک معاہدوں، اور مانیٹرنگ و ایویلیوایشن سسٹمز پر مشتمل تبدیلی کا منصوبہ بھی پیش کیا۔بورڈ کے اراکین نے ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور سفارشات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔بورڈ نے فنڈ کی کارپوریٹائزیشن اور اس کے طویل مدتی اثرات پر بھی غور کیا کہ یہ پاکستان کی برآمدی حکمت عملی پر کیا اثر ڈالے گا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے لئے ایک پیشہ ورانہ طور پر چلنے والے ادارے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای ڈی ایف ایکٹ کا قانونی جائزہ لینے کے لیے ایک قانونی ماہر کو شامل کیا جائے گا، جب کہ بورڈ کے چار نجی اور دو سرکاری اراکین پر مشتمل کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل پر سفارشات پیش کرے گی۔
مزید قومی خبریں
-
ڈریپ نے پانچ دئواں کو جعلی قرار دے کر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی
-
ایف بی آر والے چاہتے ہیں گھر بیٹھے انہیں ٹیکس مل جائے کام نہ کرنا پڑے، سید نوید قمر
-
افغانوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان گرفتار
-
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات
-
گورنرخیبر پختونخوا سے پاکستان میں تعینات قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
-
۔سانحہ خضدار کے طلبا سے اظہار ہمدردی کے لیے بلوچستان بھر کے اسکولوں اور کالجز میں شمع روشن کی جائیں گی، وزیراعلی بلوچستان
-
سائبر کرائم کے لئے نئی اتھارٹی بن چکی ہے،طلال چوہدری
-
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کا 45 واں اجلاس
-
بلاول بھٹو زرداری کا سیالکوٹ کے پارٹی رہنما طلعت جعفری کے انتقال پراظہارافسوس
-
پولی گراف ٹسٹ بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کی کرنی چاہئے، بیرسٹرسیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.