آر او فلٹر پلانٹ یونین کی شہری تاجر اتحاد نوابشاہ میں شمولیت

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 22 مئی 2025 17:43

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) آر او فلٹر پلانٹ یونین کی شہری تاجر اتحاد میں سینئر وائس صدر شہری تاجر اتحاد ایڈووکیٹ آغا جان محمد خان کی رہنمائی میں شمولیت کیلئے شہری تاجر اتحاد نوابشاہ کے آفس پہنچے جہاں شہری تاجر اتحاد نوابشاہ کے زمہ داران کوچیئرمین ارسلان ستار قریشی ،منیر حسین کھوکھر ،دیدار حسین رند،غلام مرتضیٰ سموں ،ہارون قریشی ،راؤ جاوید ،ضیاءالحق مصطفائی ،لیاقت مغل ،طیب سلطانی ،آصف قریشی ،ودیگر شہر کی یونینز کے زمہ داران نے نئی آنے والی آر او فلٹر پلانٹ یونین کے صدر میاں سجاد احمد ،نائب صدر بلال بٹ ،سینئر نائب صدر محمد احسان جنرل سیکریٹری سلیم مستوئی ،محمد فیصل کو پھولوں کے ہار پہنا کر ویلکم کیا اور اپنے بھرپور آر او فلٹر پلانٹ یونین کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :