ایل ڈی اے کی کارروائی، غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورفیس نادہندگان املاک کے خلاف آپریشن ، 126املاک سربمہر

جمعرات 22 مئی 2025 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورفیس نادہندگان املاک کے خلاف آپریشن میں 126املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹان، شادمان، نیو مسلم ٹاون، آزادی چوک تا ٹمبر مارکیٹ، وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاون میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ،نیو گارڈن ٹائون میں 29املاک،شادمان، نیو مسلم ٹائون،،وحدت روڈ،آزادی چوک تا ٹمبر مارکیٹ میں 75املاک سربمہر کر دیں،ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹائون میں 22املاک سیل کردیں جن میں نجی سکول، کلینک،گراسری سٹور،فارمیسی، ریستوران، فوڈ پوائنٹ،ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

آپریشن چیف ٹان پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :