
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں این ایچ اے کا اجلاس، بابوسر ٹاپ شاہراہ کھول دی گئی، موٹروے پر گاڑیوں کی فٹنس، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر امور میں تبدیلی لانے کا فیصلہ
جمعرات 22 مئی 2025 20:55

(جاری ہے)
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ موٹروے پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرتے ہوئے کنٹرول روم بنانے کی ضرورت ہے اور اس فورس کے لئے بہترین افسران کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔
انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے بھی بین الاقوامی معیار کے اداروں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تاکہ لا پرواہی اور غفلت کی وجہ سے دوسروں کی جانوں سے نہ کھیلا جاسکے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ نا اہل اور میرٹ پر پورا نہ اترنے والے افسران کی ادارے میں جگہ نہیں ہونی چاہیے، موٹر ویز پر حد رفتار کو ہر حال میں کنٹرول کرناہے اور اس کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے قومی شاہراہوں پر ائیر ایمبولنس سروس کے جلد آغاز کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جانیں بچانا ہماری اولین ترجیح اور فرض ہے جس کے لئے این ایچ اے حکام کو دنیا کے دیگر ممالک کے ٹریفک نظام کو بھی سٹڈی کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز پر ٹراما سینٹرز کے قیام کے لئے بھی تجاویز تیار کرنے کا حکم دیا جبکہ انہوں نے موٹرویز پر ریسٹ ایریاز کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کی بریفنگ لی اور تمام متعلقہ اداروں کو باہمی اشتراک سے اقدامات یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔ دریں اثناء نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بابوسرٹاپ شاہراہ ٹریفک کے لئے قبل از وقت کھول دی ہے، عمومی طور پر یہ راستہ جولائی میں کھلتا تھا جسے اس سال ایک ماہ پہلے ہی کھول دیا گیا ہے۔ این ایچ اے ترجمان کے مطابق اب سیاح کسی دشواری کے بغیر بابو سر ٹاپ اور آگے جا سکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے لئے شمالی علاقہ جات کی شاہراہیں خصوصی ترجیح رکھتی ہیں اور اُن کے احکامات پر این ایچ اے حکام پوری طرح متحرک ہیں اور اس سے قبل کاغان، ناران شاہراہ بھی فوری طور پر بحال کر دی گئی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بابو سر ٹاپ کی شاہراہ سے بھاری گلیشئیرز، لینڈ سلائیڈ اور خطرناک رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں جبکہ ہر سال کے مقابلے میں اس مرتبہ ڈیڑھ سے دو ماہ قبل ہی یہ راستہ بحال کر دیا گیا ہے جس سے گلگت بلتستان جانے والوں کے لئے یہ مسافت پانچ گھنٹے کم ہو جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے قریبی رشتے داری ہونے کا دعوٰی
-
آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا
-
فطرت کے ساتھ دوبارہ تعلق استوار کرنے کی فوری ضرورت، گوتیرش
-
عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بجٹ کی منظوری مشروط کر دی
-
غزہ: گیارہ ہفتوں کی بندش کے بعد انسانی امداد کی پہلی ترسیل
-
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہکاروں کے قتل کی مذمت
-
موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نا جھکیں گے نا بکیں گے
-
پاکستان نے روایتی جنگ میں بھی برتری ثابت کر دی،مودی سرکار اب حملے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی
-
پی ٹی آئی اب بھی حکومت کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کو ترجیح دے رہی ہے
-
فیلڈ مارشل پرعمران خان کا بیان ہی میرا بیان ہے، میں اسی بیان کو فالو کرتا ہوں
-
عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں گے
-
کورکمانڈرز کانفرنس، بھارتی مسلح جارحیت کیخلاف پاکستان کے بروقت دفاعی رسپانس کو مثالی قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.