Live Updates

موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نا جھکیں گے نا بکیں گے

بشری بی بی بےگناہ ہیں انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں، بشریٰ بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں اور وہ بیگناہ جیل میں ہے، پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مئی 2025 22:27

موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نا جھکیں گے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا کہ اج اڈیالہ جیل ٹرائل میں مجھے یہ پتہ چلا کہ بشری بی بی جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش ہو گئی تھی وہ گھریلو خاتون ہیں بیگناہ جیل میں ہیں پلیز ان کے لیے اواز اٹھائیں۔ بشری بی بی بے گناہ ہیں ان کی رہائی کے لیے اواز اٹھائیں۔ان کو کوئی سہولیات میسر نہیں یہ سب کچھ خان صاحب کو جھکانے کے لیے ہو رہا ہے خان صاحب نا جھکیں گے نا بکیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء بابراعوان نے اپنے ٹویٹ کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ عمران خان، مودی کی متوقع شرارت، ملک میں بڑھتی دہشتگردی اور تاریخ کی کمزور ترین معیشت پر فکرمند تھے۔ عمران خان سے عام قیدیوں سے بدتر سلوک کیا جاریا ہے، اِس کے باوجود وہ نہ ڈیل مانگتے ہیں اور نہ ڈھیل۔

(جاری ہے)

کہا اپنی قوم کے لئے ڈٹا رہوں گا۔ پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میڈم تھیف منسٹرمریم صفدر نے کہا ہے کہ مودی نے  پاکستان کو اتنا نقصان نہیں دیا، جتنا 9 مئی نے پاکستان کو دیا ہے، کیلبری  کوئین کا ابا اور مودی کا یار نوازشریف  تو پہلے ہی دہشت گرد مودی کے خلاف نہئں بولا اور دختر نے منہ کھولا تو وہ بھی اپنے  ماموں مودی  کے حق میں ہی کھولا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے فیلڈ مارشل پر جو بیان دیا ہے وہ ہی میرا بیان ہے میں اسی بیان کو فالو کرتا ہوں اور اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان guidelines دے دیں تو ہمارا کمنٹ کرنا بنتا نہیں کیونکہ ہم نے عمران خان کو فالو کرنا ہوتا ہے، واضح بتا دوں اگر مذاکرات کرنے ہیں تو جیل میں عمران خان حاضر ہیں جائیں بات کر لیں، عمران خان نے فیلڈ مارشل پر جو بیان دیا ہے وہ ہی میرا بیان ہے میں اسی بیان کو فالو کرتا ہوں اور اس سے اتفاق کرتا ہوں۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ انرجی اینڈ پاور کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ متعلقہ کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات