Live Updates

نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے قریبی رشتے داری ہونے کا دعوٰی

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد میرے شوہر فیصل راؤ کے قریبی دوست ہیں، میرے شوہر انہیں بھائی کہتے ہیں، اداکارہ کا دعوٰی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مئی 2025 00:14

نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے قریبی رشتے داری ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے قریبی رشتے داری ہونے کا دعوٰی، اداکارہ کے مطابق ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد میرے شوہر فیصل راؤ کے قریبی دوست ہیں، میرے شوہر انہیں بھائی کہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران میڈیا پر پاک فضائیہ کی جوابی کاروائیوں کے تفصیلات فراہم کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئے۔

میڈیا بریفنگز کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے بہترین انداز میں بھارت کے پراپیگنڈا کا جواب دے کر پاکستانیوں کا دل جیتا گیا، اسی باعث وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ شخصیت بن گئے۔

(جاری ہے)

اب ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے حوالے سے اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے اہم دعوٰی کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے دعوٰی کیا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

اداکارہ کا دعوٰی ہے کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ان کے شوہر فیصل راؤ کے قریبی دوست ہیں۔ نادیہ خان نے ایک تصویر دکھائی جس میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد موجود ہیں۔ ادکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 1989 کی ہے، یہ سب فائٹر پائلٹس تھے اور میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو ہمیشہ اورنگزیب بھائی کہتی ہوں۔ نادیہ خان کے مطابق جب میری فیصل سے شادی ہوئی تو پہلے تو انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے تین بھائی ہیں لیکن بعد میں کہا میرا ایک بھائی اور بھی ہے جس کا نام اورنگزیب ہے جو ایک بہت ہی قابل فائٹر پائلٹ ہے، میرے شوہر اور اورنگزیب بھائی گھنٹوں فون پر باتیں کرتے تھے، پھر میری بھی ان سے اور ان کے خاندان سے ملاقات ہوئی۔

جب میں پہلی بار اورنگزیب بھائی اور ان کی فیملی سے ملی تو وہ صرف پاکستان کے بارے میں ہی بات کر رہے تھے، اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ اورنگزیب بھائی پاکستان سے کتنی زیادہ محبت کرتے ہیں۔ نادیہ خان نے بتایا کہ ہم سب اورنگزیب بھائی سے اتنے متاثر ہیں کہ میرے شوہر اکثر کہتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ میرا بیٹا میری طرح نہیں بلکہ اورنگزیب جیسا بنے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات